حج کے تمام ارکان ادا کرنے کے بعد مدینہ پر جانا لازمی ہے؟
سوال
حضرت میں نے حج پر جانا ہےکیا تمام ارکان ادا کرنے کے بعد مدینہ پر جانا لازمی ہے
جواب
الجواب۔مدینہ جانا حج کا حصہ تو نہیں اورحج ادا ہوجائے گا مگر وہاں جاکر مدینہ شریف حاضر ہوئے بغیر آجانا بہت ہی محرومی اور کم نصیبی کی بات ہے،مجبوری ہو مثلا اخراجات نہ ہوں یا بیماری ہو اور کوئی اور معقول عذر ہو تو بات دوسری ہے۔مسلمان کو خاص روضہ اطہر کی زیارت کے لیے بھی کوشش کرنا چاہیے۔بہرحال کوشش کیجیے کہ وہاں حاضری کی سعادت نصیب ہوجائے۔