موبائل کس طرح پاک کیا جائے گا؟



سوال

موبائل گندگی میں گر جائے یا ناپاک ہوجائے تو اس کو کس طرح پاک کریں گے؟


جواب

موبائل کے جو پرزے دھونے سے خراب نہیں ہوتے وہ تو دھوکر پاک کرلیے جائیں اور جو دھونے سے خراب ہوتے ہیں ،انہیں پٹرول وغیرہ کسی ایسے لکوڈ سے پاک کرسکتے ہیں جو پاک بھی ہو اور اس سے موبائل خراب بھی نہ ہوتا ہو۔