ٹچ سکرین میں بغیر وضو کے قرآن پڑھ سکتے ھیں ؟
سوال
سلام علیکم و رحمتہ اللہ،
حضرت سوال یہ ہے کہ کیا ٹچ سکرین میں بغیر وضو کہ قران پڑھ سکتے ہیں؟
جواب
باسمہ تعالیٰ
بے وضو
اسکرین کو چھونے کے بارے میں علماء کی دو رائیں ہیں :ایک رائے یہ ہے کہ
قرآن کریم ڈسپلے پر ہو تو بغیر وضو کے اسے چھو سکتے ہیں جبکہ دیگر علماء
اسے منع کرتے ہیں ،اس دوسرے قول میں احتیاط زیادہ ہے اس لیے بگیر وضو کے
اسکرین کو نہیں چھونا چاہیے۔البتہ اگر اسکرین کو ہاتھ لگائے بغیر تلاوت
کرنا چاہیں تو بے وضو بھی کرسکتے ہیں۔